۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شام

حوزہ/ اسرائیل نے ایک بار پھر شام پر فضائی حملہ کیا ہے، حالانکہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کے بیشتر میزائلوں کو درمیان فضا میں ہی مار گرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے ایک بار پھر شام پر فضائی حملہ کیا ہے، حالانکہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کے بیشتر میزائلوں کو درمیان فضا میں ہی مار گرایا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اتوار کی صبح اسرائیل نے حمص شہر کے اطراف میں کئی اہداف پر میزائل داغے، شام کے فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر میزائل فضا میں ہی مار گرائے، زمین پر گرنے والے میزائلوں سے بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیل نے حالیہ مہینوں میں کئی بار شام پر فضائی حملے کیے ہیں، اس سے قبل جون 2023 میں دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی میزائل لبنان کے دارالحکومت بیروت کے کچھ حصوں کے اوپر سے گزرے ہیں، صہیونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے فضائی دفاعی نظام پر حملہ کیا۔

اس سے قبل ہفتے کے روز، ایک ٹویٹ میں ’’اویخای ادرئی‘‘ نے دعویٰ کیا تھا کہ شام سے ایک طیارہ شکن میزائل مقبوضہ فلسطین کی طرف داغا گیا تھا، جسے ہوا میں ہی مار گرایا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .